فیس بک پرامریکی الیکشن کےاشتہارات بند

فیس بک پرامریکی الیکشن کےاشتہارات بند  کر دیئے گئے ۔ ووٹرز کو گمراہ ہونے سے بچانے کے لئے فیس بک انتظامیہ نے بڑا اعلان کر دیا۔

جیسے جیسے امریکی صدارتی الیکشن کی تاریخ قریب آرہی ہے ویسے ہی کامیاب انعقاد کی کوششیں بھی تیز ہو رہی ہیں ۔

 فیس بک نے انتخابات سے قبل  نئےسیاسی اشتہارات لینے بندکردیئے ہیں ۔

فیس بک نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سےٹویٹ کی اور کہا کہ الیکشن میں شفافیت کے لئے فیس بک کردار نبھانے کو تیار ہے ۔ اس مرتبہ بھی  آزادی اظہاررائے کا غلط استعمال ہوسکتاہے ۔

جس کا اثر ووٹنگ میں پڑ سکتا ہے ۔ اس لئے فیس بک نے نئے سیاسی اشتہارات کی بکنگ بند کر دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:کیا کورونا امریکی الیکشن پر اثر انداز ہوگا؟

اس سلسلے میں نیا کوئی اشتہار نہیں شائع کیا جائےگا۔ مارک زکربرگ نے اس اہم اعلان کو اپنی پوسٹ میں بھی شامل کیا۔ مارک زکربرگ  نے خدشات کا اظہار کیا کہ کورونا کے باعث  انتخابی نتائج  میں دنوں یا ہفتوں تک  تاخیرہوسکتی ہے۔

ایسے میں ملک بھرمیں بدامنی پھیلنے  کے خدشات بھی نظر آرہے ہیں۔

ماضی میں بھی فیس بک انتظامیہ کو امریکی صدارتی الیکشن کےدوران بڑے سکینڈل کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ صارفین کا نجی ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ اس سلسلے میں مارک زکر برگ کو امریکی سینیٹ میں آکر بھی بریفنگ دینا پڑی تھی اور اپنی پوزیشن کلیئر کرنا پڑی تھی ۔

2 thoughts on “فیس بک پرامریکی الیکشن کےاشتہارات بند

Comments are closed.