دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لندن ۔کشمیر کے سفیر پر ریپ کیسز کے سنگین چارجز، لارڈ نذیر احمد نے لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی ، لڑکے کو جنسی ہراساں کیا، برطانوی عدالت جلد سزا سنائے گی ۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق کشمیر کے معاملے پر خبروں میں ان رہنے والے لارڈ نذیر احمد مشکل میں پھنس گئے ۔ برطانوی دارالامرا کے سابق رکن لارڈ نذیر احمد پرزیادتی کی کوشش کا الزام ثابت ہو گیا۔ کم عمری میں لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی گئی ایک لڑکےپر جنسی حملہ بھی کیا۔برطانوی عدالت نے لارڈ نذیر احمد کوبچوں پرجنسی حملے کا مجرم قراردے دیا۔سزا سنانے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائےگا۔ لارڈ نذیر نےصحت جرم سے صاف انکار کردیا اور کہا کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے ۔
دوران سماعت شیفیلڈ کراؤن کورٹ کو بتایا گیا کہ سلسلہ وار جنسی حملے روتھرہیم میں تب ہوئے جب لارڈ نذیر احمد خود تقریباً17سال کے تھے۔
استغاثہ کے وکیل نے کہا دونوں متاثرین کےدرمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کی ریکارڈنگ واقعے کے اصل ہونے کا ثبوت ہے۔لارڈ نذیراحمد کے خلاف نا قابل تردید ثبوت ہیں۔