دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، واشنگٹن ڈی سی۔ بائیڈن اب کیا شہباز شریف کو فون کریں گے ؟ امریکا کا پاکستان میں نئی حکومت پر ردعمل آگیا
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان میں نئی حکومت آنے کے بعد امریکا کا پہلا باضابطہ ردعمل آگیا ہے ۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے کہا ہے کہ امریکاقانون کی حکمرانی اور قانون کے تحت مساوی انصاف کے اصولوں کی حمایت کرتا ہے۔ امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے ہمیشہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے ۔ خواہ قیادت کوئی بھی ہو اس پالیسی میں تبدیلی نہیں آتی ۔ یومیہ پریس بریفنگ میں ساکی سے بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ کیا بائیڈن شہباز شریف کو فون کریں گے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں فون کالز کے لحاظ سے، میرے پاس اس وقت کہنے کیلئے کچھ نہیں ہےاگرچہ دونوں ممالک مثبت سمت میں آگے بڑھتے ہوئے تعلقات کو فروغ دیں گے ۔