SUPER LEADS

اسحاق ڈار کے آتے ہی قوم کو سرپرائز، ڈالر نیچے ، پٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں   میں بڑی کمی

وقت اشاعت :1اکتوبر2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ اسحاق ڈار کے آتے ہی قوم کو سرپرائز، ڈالر نیچے ، پٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں   میں بڑی کمی کر دی گئی ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق وزیر خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔ قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا ۔ اعلان کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63  پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے اور نئی قیمت  224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔اسحاق ڈار نے کہا ڈیزل کی قیمت 12روپے 13 پیسے فی لیٹرکمی کے بعد 235 روپے 30پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے 78پیسےفی لیٹرکمی کی گئی ہے۔ اس طرح اب لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 186 روپے50 پیسے فی لیٹر ہوگی ۔ مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے 19 پیسے فی لیٹرکمی کے بعد نئی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔دوسری جانب اسحاق ڈار کے آتے ہی ڈالر کی قیمت پر بھی اثر پڑا ہے جبکہ سٹاک  مارکیٹ کی صورتحال بھی مجموعی طور پر بہتر جارہی ہے ۔

Related Articles

Back to top button