ENTERTAINMENT

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس کا شادی کے بعد بھی سابق بوائے فرینڈ سے رابطوں کا انکشاف

وقت اشاعت :1ستمبر2024

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، کراچی ۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس کا شادی کے بعد بھی سابق بوائے فرینڈ سے رابطوں کا انکشاف ، تفصیلات سے آگاہ کردیا۔

 دی سپرلیڈ ڈاٹ کامکے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کے بعد بھی اپنے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں یہی نہیں بوائے فرینڈ کی فیملی سے بھی اچھا تعلق ہے ۔ انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنی نجی زندگی کے بارے میں کھل کر بات چیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ فلیگ اسے کہتے ہیں کہ کوئی بات اپنے شوہر یا لائف پارٹنر یا بیوی کو نہ بتائی جا سکے ۔ البتہ یہ سابق بوائے فرینڈ سے ملنے کی بات نہ ہو۔

اس کی وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ابھی بھی اپنے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ بوائے فرینڈ کے اہل خانہ سے بھی اچھا تعلق ہے ۔مریم نواز کے اس بیان پر سوشل میڈیا کھل کر تنقید کی جارہی ہے ۔ کئی سماجی حلقوں میں انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی اصلاح کریں اور ایسے بیانات دینے سے پہلے سوچ سمجھ لیا کریں ۔

Related Articles

Back to top button