دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد : میں دو سال قبل محمد صادق کی ٹک ٹاکر ثنا جاوید سے دوستی ہوئی جو اپنے سابق شوہر کے خلاف خلع کا کیس دائر کرنے عدالت آئی تھی ۔ دوستی کے بعد شادی ہوئی مگر محمد صادق ثنا جاوید کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کاکہتا تھا۔ وقوعے کے روز محمد صادق نے ثنا جاوید کوغیرت کے نام پر سیدھے فائر مار کر قتل کر ڈالا۔ ساتھ ہی ایک گولی اپنی کنپٹی پر مار کر خود کشی کر لی۔ پولیس کے مطابق آؤٹ لوفرہ نامی ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ثناجاوید ویڈیو تواتر سے پوسٹ کرتی تھیں جبکہ اس اکاؤنٹ کے فالورز کی تعداد تیرہ لاکھ سے زائد ہے ۔
پولیس کے مطابق ملزم محمد صادق اٹک پولیس کا سابق کانسٹیبل تھا جسے محکمہ سے برطرف کیا جا چکا تھا۔ لنگنم ٹاور کے قریب پیش آنے والے اس واقعے کی ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں کے درمیان اکثر ناچاقی رہتی تھی، جس کا انجام اس المناک صورت میں ہوا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول اور تین خول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ یہ بھی دوران تفتیش واضح ہوا ہے کہ محمد صادق ثنا جاوید کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہتا تھا اور ٹک ٹاکس ہی قتل کی وجہ بنے ۔




