SUPER LEADS

امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شہاب ثاقب کا زوردار دھماکہ، شہری خوفزدہ

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔  امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں کے آسمان پر ہفتے کے روز ایک غیر معمولی فلکیاتی واقعہ پیش آیا جب ایک بڑا آسمانی پتھر (میٹیور) زمین کی فضا میں داخل ہونے کے بعد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔  امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں کے آسمان پر ہفتے کے روز ایک غیر معمولی فلکیاتی واقعہ پیش آیا جب ایک بڑا آسمانی پتھر (میٹیور) زمین کی فضا میں داخل ہونے کے بعد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کی شدت تقریباً 300 ٹن دھماکہ خیز مواد کے برابر ریکارڈ کی گئی۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق یہ میٹیور ریاست میساچوسٹس اور نیو ہیمپشائر کے اوپر فضا میں داخل ہوا اور دوپہر 2 بج کر 6 منٹ پر تقریباً 40 میل کی بلندی پر ٹوٹ کر بکھر گیا۔ناسا کی نائب ترجمان جینیفر ڈورن کا کہنا ہے کہ یہ آتشیں گولا کسی میٹیور شاور کا حصہ نہیں تھا بلکہ خلا میں موجود ایک قدرتی جسم تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ نہ تو کسی سیٹلائٹ کا ملبہ تھا اور نہ ہی کوئی انسان ساختہ خلائی شے۔ادارے کے مطابق میٹیور 75 ہزار میل فی گھنٹہ (120 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد) کی رفتار سے زمین کی فضا میں داخل ہوا۔ فضا میں پھٹنے کے نتیجے میں خارج ہونے والی توانائی نے علاقے میں زبردست آوازیں پیدا کیں، جنہیں متعدد شہریوں نے دھماکوں سے تشبیہ دی۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اطلاعات میں مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ دھماکوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کئی گھروں کی کھڑکیاں اور دیواریں لرز اٹھیں، جبکہ اچانک گونجنے والی آوازوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ماہرین کے مطابق ایسے واقعات شاذ و نادر ہی پیش آتے ہیں، تاہم زمین کی فضا میں داخل ہونے والے بیشتر آسمانی پتھر فضا ہی میں جل کر یا ٹوٹ کر ختم ہو جاتے ہیں اور زمین تک نہیں پہنچ پاتے۔

Related Articles

Back to top button