پومپیوپرتنقید کیوں ہورہی ہے؟ امریکی وزیر خارجہ پر ناکام سفارتکاری اور خارجہ پالیسی میں ناکامیوں پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق امریکی میڈیامیں مائیک پومپیو پر کھل کر تنقید کی جارہی ہے ۔
ان پر سب سے بڑا الزام دفتر خارجہ میں میرٹ پر تعیناتیاں نہ ہونے کا ہے ۔ پومپیو پر میڈیا نےالزام لگایا ہے کہ وہ مناسب بھرتیاں کرنےمیں ناکام ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہر عالمی خارجہ پالیسی کے محاذ پر امریکہ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
واشنگٹن پوسٹ نےمائیک پومپیو کوتاریخ کا بد ترین ملکی وزیرخارجہ قرار دیدیا۔
واشنگٹن اخبار کے ایڈیٹوریل پیج کے نائب ایڈیٹر جیکسن ڈیل نے لکھا کہ امریکی دفترِخارجہ میں اعلیٰ سفیراہم عہدوں کو پر کرنے میں ناکام ہوچکےہیں۔۔
یہ بھی پڑھیئے :امریکی الیکشن کے لئے فیس بک کا بڑا اعلان
سینکڑوں سفیروں نے دفترچھوڑا یا انہیں نکال دیاگیا۔ان کاکہناتھاکہ مائیک پومپیو نے وزارتِ خارجہ کے عملے کو اپنے اور اہلِ خانہ کیلئے کام کرنے کاحکم دیا۔۔
ان کیخلاف تحقیقات شروع ہوئیں تومائیک پومپیو نے تحقیقات کرنیوالوے وزارتِ خارجہ کے اٹارنی جنرل کوہی عہدے سے ہٹایا۔اس سے قبل نیو یارک ٹائمز بھی اپنے آرٹیکل میں مائیک پومپیو کو امریکی تاریخ کا بدترین وزیرخارجہ قرار دےچکاہے۔
اخبار نے لکھا تھا کہ پومپیو چین سے کشیدگی بڑھانے کے زمہ دار ہیں ۔ بعض مواقع پر پومپیو امریکہ کی نیشنل پالیسی کو بہتر انداز میں بیان کرنے میں ناکام رہے ۔ ان کی وجہ سے ایران کو بھی بعض معاملات میں اپنی من مانیاں کرنے کی ہمت ہوئی ۔
One Comment