سشانت کومنشیات سپلائی کرنےوالی گرل فرینڈریاچکروتی گرفتار کر لی گئیں ۔ ممبئی پولیس نے بیان ریکارڈ کرنے والے کے بعد سشانت کی گرل فرینڈ کو حراست میں لیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت کو منشیات سپلائی کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ یہ منشیات کوئی اور نہیں بلکہ اس کی اپنی گرل فرینڈ سپلائی کرتی تھیں ۔
بھارتی انسداد منشیات کے ادارے نے ریا چکروتی سے طویل تفتیش کی جس میں ریا نے انکشاف کیا کہ ذہنی سکون کےلئے سشانت ڈرگس لیتا تھا۔ جبکہ منشیات وہ خود اسے پہنچاتی تھیں ۔
ریا نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی کی مدد سے منشیات خریدتی تھیں ۔ انہوں نے دوران تفتیش بتایا کہ سشانت مستقل مزاجی سے منشیات کا عادی تھا۔ یہاں تک کے دوران شوٹنگ بھی وہ منشیات منگواتا تھا۔
ریا نے مزید بتایا کہ بعض اوقات منشیات نہ ملنے پر اس کی حالت غیر ہو جاتی تھی ۔ تاہم ریا نے خود منشیات استعمال کرنے کی تردید کی ۔
یہ بھی پڑھیئے:بوائے فرینڈ کی خود کشی پر بھارتی گلوکارہ حواس کھو بیٹھیں
ممبئی پولیس نے بیان ریکارڈ کرنے کے دوران انہیں منشیات سپلائی کرنے کے کیس میں گرفتارکر لیا ۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کے اداکار سشانت سنگھ نے اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی تھی ۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں نے بھی ان کی گرل فرینڈ کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ اس حوالے سے سشانت کے والد نے ایف آئی آر بھی درج کرائی تھی۔
One Comment