شہباز تاثیر نے ماڈل نیہا راجپوت سے دوسری شادی کرلی

وقت اشاعت :25ستمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ شہباز تاثیر  نے ماڈل نیہا راجپوت سے دوسری شادی کرلی، تقریب میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر نے سپر ماڈل نیہا راجپوت سے دوسری شادی کر لی ہے ۔ اس حوالے سے نکاح کی تقریب  میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی ۔ نکاح سےپہلے مہندی اورمایوں کی رسم ہوئی جس میں دوستوں نے خوب  موج مستی کی ۔ ڈانس پارٹی  میں نیہا راجپوت کے  دوستوں اور دیگر ماڈلز نے شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگا دیئے ۔

واضح رہے کہ شہباز تاثیر کی سابق اہلیہ ماہین غنی اسی دوستی سے خائف ہو کر طلاق لے چکی ہیں۔ ماہین غنی اور نیہا راجپوت میں  سوشل میڈیا پر لفظی جنگ بھی چل چکی ہے ۔ ماہین نے نیہا کو ان کی ازدواجی زندگی تباہ کرنے کا الزام دیا تھا جبکہ نیہا نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے ماہین غنی کے کردار پر سوالات اٹھائے تھے ۔ شہباز تاثیر کی سابق اہلیہ سے ایک بیٹی بھی ہے ۔