SPORTSSUPER LEADS

لیجنڈفٹبالرمیراڈونامداحوں کوافسردہ چھوڑگئے

وقت اشاعت:26نومبرhttps://thesuperlead.com

لیجنڈفٹبالرمیراڈونامداحوں کوافسردہ چھوڑگئے ،عظیم فٹبالر کئی دنوں سے علیل تھے ، حال ہی سرجری ہوئی  طبیعت  سنبھلی مگر کچھ دنوں  بعد ہارٹ اٹیک ہوا۔

لیجنڈ فٹبالر کا تعلق ارجنٹینا سے تھا۔عمر ساٹھ سال تھی ۔  میراڈونا دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر کے فٹ بال شائقین کی دھڑکن بن گئے ۔ ان کے فٹ بال کو گول پوسٹ تک پہنچانے کے نظارے  ہمیشہ سے ہی سب کے پسندیدہ رہے  ۔ کئی مرتبہ وہ مڈ فیلڈ سے فٹ بال   لے کر چکمے دیتےہوئے مخالف گول پوسٹ تک جا پہنچتے جبکہ دفاعی پوزیشن کے کھلاڑی بس  دیکھتے ہی رہ جاتے  ۔

میراڈونا  ارجنٹائن کے دار الحکومت بیونس آئرس کے نواحی قصبے ویلا فیوریتو کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں نے  اپنے پیشہ ورانہ دور میں بوکا جونیئرز، ایف سی بارسلونا اور ایس ایس سی ناپولی کے لیے مختلف اعزازات حاصل کیے۔ اپنے بین الاقوامی دور میں  انہوں  نے 91 مقابلوں میں شرکت کی اور 34 گول کیے۔

فٹ بال لیجنڈ  نے 1982ء، 1986ء، 1990ء اور 1994ء کے فٹ بال عالمی کپ مقابلوں میں شرکت کی۔ 1986 کے ورلڈ کپ  میں کوارٹر فائنل خاصا متنازع بنا۔   

گول میں خدائی ہاتھ ؟

انگلستان کے دو گولز  سے میراڈونا کی ایک چالاکی پکڑ ی گئی جس کی وجہ سے ان پر تنقید بھی ہوئی  ۔ ٹی وی ری پلے نے ثابت کیا کہ میراڈونا نے پہلا گول اپنے ہاتھ سے کیا تھا۔ بعد ازاں  انہوں نے اعتراف کیا اور دلچسپ جملہ کہا جو دنیا بھر کی شہ سرخیوں میں جگہ بنا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:حیدرعلی نےبگ بیش لیگ کھیلنےسے معذرت کرلی

انہوں نے کہا کہ تھوڑا سا میراڈونا کا سر اور تھوڑا سا خدا کا ہاتھ اس گول میں شامل تھا۔  اس طرح یہ گول (Hand of God) کے نام سے دنیا بھر میں مشہور ہوا۔ مقابلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں میراڈونا نے کہا کہ اگر اس گول میں ہاتھ شامل تھا تو وہ یقینی طور پر خدا کا ہاتھ ہوگا۔ فیفا کے صدی کے بہترین کھلاڑی کے لیے کرائے گئے پول  میں فٹبالر 53 فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔فٹ  بال کے مداحوں نے ان کی کھیل کےلئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین  پیش کیا ہے

Related Articles

Back to top button