SUPER FEATURE

امریکی الیکشن نتائج پرکورونااثراندازہوگا؟

  محمد علی جدون ، دی سپر لیڈ ، نیو جرسی۔ امریکی الیکشن نتائج پرکورونااثراندازہوگا؟ عالمی وباکے باعث صدارتی الیکشن سے پہلے باہمی رضا مندی سے متعدد روایات کو پس پشت ڈال دیا گیا ۔

  سپر لیڈ نیوز کےمطابق کورونا کی صورتحال ابھی تک کنٹرول میں نہیں آئی ۔گوکہ اعداد و شمار تو نیچے آچکےہیں مگر خطرہ ابھی ٹلا نہیں ۔

حال ہی میں ڈاکٹر فاؤچی نے ایک مرتبہ پھر اپنے خدشات سے آگاہ کیا ہے ۔

سینیٹ میں بیان کے دوران انہوں نےو اضح کیا کہ الیکشن میں کورونا کے اثرات غالب ہوسکتےہیں ۔

عوام احتیاط کریں تو باقی ماندہ وائرس کی چھٹی کرائی جا سکتی ہے ۔ دوسری جانب امریکی ماہرین یہ کہہ رہے ہیں کہ اس مرتبہ کورونا وائرس ہی امریکی صدر کا انتخاب کرے گا۔۔

یعنی وائرس کے اثرات نتائج پر اثر ڈالیں گے ۔ دس ریاستوں میں بنیادی انتخابات کے بعد ، ڈیموکریٹک امیدواروں جو بائیڈن اور برنی سینڈرز نے انتخابی مہم کے رات کے پروگراموں اور ذاتی مہمات اور ریلیاں منسوخ کردیں۔

بارہ مارچ کو ، صدر ٹرمپ نے مزید انتخابی جلسوں کو ملتوی کرنے کا اپنا ارادہ بھی بتایا۔  اسی طرح کورونا نے روایتی مباحثے بھی نہ ہونے دیئے ۔

عوام کو ٹی وی پر بغیر حاضرین کے مباحثے دیکھنا پڑے ۔ گیارہویں ڈیموکریٹک بحث 15 مارچ کو واشنگٹن ، ڈی سی کے سی این این اسٹوڈیوز میں سامعین کے بغیر منعقد ہوئی۔

کورونا کے باعث الیکشن مہمات کو دھچکا

متعدد ریاستوں نے اپنی پرائمریوں  سرگرمیوں کو موخر کر دیا۔  جن میں جارجیا ، کینٹکی ،  لوزیانا ،اوہائیو  اور میری لینڈ شامل ہیں۔ 24 مارچ ، 2020 تک ، پارٹی کے تمام بڑے صدارتی امیدواروں نے کورونا وائرس کے خدشات پر ذاتی طور پر انتخابی مہم اور انتخابی جلسوں کو روکنے کو قومی مفادمیں قرار دیا ۔

 سیاسی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ روایتی انتخابی مہم پر وقفے وقفے سے کورونا کے اثرات رائے دہندگان پر غیر متوقع اثرات مرتب کرسکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیئے:امریکہ میں صدارتی الیکشن کا طبل جنگ

کچھ صدارتی پرائمری انتخابات میں کورونا وائرس کی وجہ سے آن لائن رجحانات متعارف کرائے گئے ہیں۔

امریکی انتظامیہ نے کورونا کی وجہ سے پہلے پولنگ سٹیشنوں پر بھی محدود عملہ تعینات کیا ۔

اسی طرح  زیادہ تر ریاستوں نے بطور متبادل ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کا طریقہ متعارف کرایا ۔ اس سے پوسٹل سروسز پر دباؤپڑا۔

عوام کی بڑی تعداد نے شکوہ بھی کیا کہ انہیں بیلٹ پیپر ہی موصول نہیں ہوئے ۔

 
 

Related Articles

Back to top button