دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، سانگھڑ: سانگھڑ میں ایک سال قبل ٹانگ سے محروم کی جانے والی اوٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی ہے۔دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ٹانگ کاٹنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک اونٹنی بااثر زمیندار کے کھیت میں گھس گئی ۔ اسی پاداش میں زمیندار نے اونٹنی کی ٹانگ کاٹ ڈالی ۔ اس واقعے کے بعد پاکستان بھر سے سخت ردعمل دیکھنے میں آیا جبکہ زمیندار کو حراست میں لے لیا گیا۔ بعد ازاں اونٹنی کو شیلٹر ہوم میں منتقل کر دیا گیا جہاں بدھ کے روز اسے مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی ۔
کراچی میں اینیمل ویلفیئر کے شیلٹر سی ڈی آر سی بینجی پروجیکٹ میں اس کی بھرپور دیکھ بھال کی گئی ۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر سی ڈی آر ایس بینجی پروجیکٹ سارہ جہانگیر نے بتایا کہ جب اسے یہاں لایا گیا تو وہ شدید تکلیف میں تھی ۔ اس کے لئے مصنوعی ٹانگ بیرون ملک سے منگوائی گئی ہے ۔ اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کا واقعہ گزشتہ سال جون میں پیش آیا تھا۔




