بچوں کےسامنے خاتون سے زیادتی کرنے والے مجرموں کو سزائے موت

موٹر وے پر بچوں کےسامنے خاتون سے زیادتی کرنے والے مجرموں کو سزائے موت  سنا دی گئی ۔ لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت نے عابد ملہی اور شفقت کو سزائے موت کا حکم د ےدیا

تفصیلات کے مطابق دونوں مجرموں کو عمرقید اور پچاس،پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔مجرموں نے گجرپورہ کے قریب موٹروے پر خاتون کو لوٹنے کے بعد بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے مجرموں کو دفعہ365 اے کے تحت ایک ایک بار عمرقید اور دفعہ 337ایف ون کے تحت  پچاس، پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ۔ دفعہ  392کےتحت مجرموں کوچودہ، چودہ مزیدسال قید کی سزا ہوئی ہے جبکہ دفعہ  440کے تحت پانچ ،پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔عدالتی فیصلے کی رو سے دفعہ 382بی  بھی لگائی گئی ہے جس کے تحت مجرموں کی تمام جائیداد ضبط  ہوگی ۔

 مجرم عابدملہی اور شفقت بگا نے آٹھ اور نو ستمبر 2020 کی درمیانی شب کولاہور سیالکوٹ موٹروے پرگاڑی میں موجودخاتون کو لوٹنے کے بعداس کے بچوں کو یرغمال بنا کر زیادتی کا نشانہ بنایاتھا۔خاتون گاڑی کا پیٹرول ختم ہونے پر مدد کا انتظار کررہی تھی۔ اس کیس میں کل چالیس گواہوں کے بیانات لئےگئے  جبکہ انتہائی رازداری سے متاثرہ خاتون کا بھی بیان ریکارڈ کیا گیا۔  یہ ملکی تاریخ کا انوکھا کیس ہےجس میں خاتون کی شناخت میڈیا کےہاتھ نہیں لگی ۔