دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، باغ ۔ آزاد کشمیر کے بلدیاتی الیکشن میں حکمران جماعت پی ٹی آئی دوسرے مرحلے میں بھی ناکام ہو گئی ہے ۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق آزاد کشمیر کے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں حکمران جماعت تحریک انصاف کا صفایا ہو گیا ہے ۔ حویلی کہوٹہ کی 12 یونین کونسلز میں سے 10 کےنتائج کے مطابق صرف ایک سیٹ میں تحریک انصاف کو کامیابی ملی ہے ۔ ن لیگ 5 اور پیپلز پارٹی 4 نشستیں لے اڑی ہے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اپنی آبائی یونین کونسل میں بھی پی ٹی آئی کونہ جتوا پائے ۔ ان کی یو سی میں پیپلز پارٹی جموں و کشمیر کے امیدوار اویس لیاقت 134 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں ۔ پی ٹی آئی امیدوار نے 111 ووٹ حاصل کیے ہیں ۔ اسی طرح راولا کوٹ میں بھی پی ٹی آئی کوبدترین شکست ہوئی۔ میونسپل کارپوریشن کی 22 نشستوں میں سے پی ٹی آئی صرف 3 نشستیں جیت پائی ۔