SPORTS

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا حیدرآباد میں شاندارپروٹوکول ، معروف ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا گیا، بابر اور شاہین مرکز نگاہ

وقت اشاعت :1اکتوبر2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ،ممبئی ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا حیدرآباد میں شاندارپروٹوکول ، معروف ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا گیا، بابر اور شاہین مرکز نگاہ  بنے رہے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم ان دنوں بھارتی شہر حیدر آباد میں موجود ہے جہاں  بابر الیون مرکز نگاہ بنی ہوئی ہے ۔ قومی ٹیم کو  بھارتی میڈیا بھرپور کوریج دے رہا ہے جبکہ مقامی کمیونٹی بھی ٹیم بابر کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب ہے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو  گزشتہ رات بھارت کے شہر   حید ر آباد میں  عشائیہ دیا گیا۔  قو می ٹیم نے حیدرآباد دکن کے جیول آف نظام ریسٹورنٹ میں رات  کا کھانا  کھا یا جو کہ شہر کا سب سے بہترین ہوٹل مانا جا تا ہے ۔  کرکٹرز مقامی روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ کھانے میں  روایتی کھیر  سمیت  کئی  مختلف قسم کی ڈشز شامل تھیں ۔ کھلاڑیوں  نے بعد میں حیدر آبادی پان بھی کھایا جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں ۔

پاکستانی ٹیم کے پرستاروں نے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی  کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  پاکستانی ٹیم کو خصوصی پروٹوکول دیا جارہا ہے ۔ چند روز قبل بھارت پہنچنے پر بھی قومی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔  ہوٹل میں موجود مقامی شہریوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور خوشی کا اظہار کیا۔

Related Articles

Back to top button