دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ اسرائیل کے ایران پر تازہ حملوں میں بھاری نقصان کی خبریں آرہی ہیں ۔ تہران اور 6 دیگر صوبوں میں فضائی دفاعی نظام کو فعال بھی کیا گیاہے جس کے بعد درجنوں میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیئے گئے ۔ اسرائیلی فوج نے مغربی ایران میں زیر زمین میزائل تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا ہے ۔ اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ مغربی ایران کے شہر خرم آباد میں زیر زمین تنصیب کومیزائلوں سے اڑا دیا گیا ہے ۔ اس تہہ خانے میں میزائل موجود تھے جنہیں اسرائیل پر حملے کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔ فوجی ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک اہم سائٹ ہے، جسے ماضی میں استعمال کیا جاتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسے درجنوں مقامات تباہ کر دیئے ہیں ۔