دی سپرلیڈ ڈاٹ کام فلوریڈا۔ فلوریڈا میں 20 سالہ خاتون ٹیچر کو 17 سالہ طالب علم کے ساتھ رومانوی تعلق رکھنے اور اسے قابل اعتراض تصاویر بھیجنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق میا ایسویڈو گایارڈو نامی خاتون گریس ایجوکیشن اکیڈمی میں ٹیچر کے طور پر فرائض انجام دے رہی تھیں۔ یہ ایک نجی مسیحی تعلیمی ادارہ ہے جہاں زیر تعلیم 17 سالہ طالب علم کے ساتھ ان کے مبینہ تعلق کا انکشاف ہوا ہے ۔ ہرنانڈو کاؤنٹی کے شیرف آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کواطلاع ملی تھی کہ خاتون ٹیچر اپنے ایک نابالغ طالب علم کے ساتھ رومانوی تعلقات بڑھا رہی ہے ۔ جب پولیس نے طالب علم کا موبائل فون چیک کیا تو اس میں قابل اعتراض تصاویر برآمد ہوئی جو کہ اسی خاتون ٹیچر نے بھیجی تھیں ۔
میا پر طالب علم کے ساتھ اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے رومانوی تعلق قائم کرنے، نابالغ کو نقصان دہ مواد بھیجنے اورغیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے تین الزام لگائے گئے ہیں ۔ ملزمہ کو بارہ دسمبر کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔




