دی سپر لیڈ، لاہور۔ مریم نوازکےپھرعاصم سلیم باجوہ سے سخت سوالات ۔۔ مریم نواز نےلاہور میں تقریب کے دوران اثاثوں کا سوال پوچھا۔ حکومت پر بھی کڑی تنقید کی ۔
مریم نواز نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے ایک معزز جج کو نکالنے کی سازش کی۔ وردی کا تقدس خراب نہیں ہونے دیں گے ۔ بارڈر پر قوم کی حفاظت کرنے والے ہمارا فخر ہیں۔لیکن ایک دو کرداروں کے خلاف آواز اٹھائیں گے ۔ قانون شکنوں کی کوئی اہمیت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا ایک بھی مطالبہ غیر آئینی ہو تو عوام ہمارا ساتھ بالکل نہ دیں ۔
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو حلف کی پاسداری پر نکال دیا گیا۔ قائد ن لیگ عدلیہ کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ کراچی میں آئی جی کو اغوا کیا گیا۔ حبس بے جا میں رکھا گیا۔زبردستی گرفتاری کے وارنٹ پر دستخط کرائے گئے ۔ یہ غلامی کی مثالیں ہیں ۔ اس کلچر سےآزادی چاہیے ۔ اب ایسے نہیں ہوگا کہ ووٹ کسی کو ڈالا جائے اور بیلٹ بکس سے نکلے کسی اور کا۔اب ووٹ کو عزت دینے کا وقت آگیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک تباہ کر دیا۔ یہ تبھی ہوتا ہے جب ووٹ چوری ہوتے ہیں ۔ حکومت نے نوجوان نسل سے حقوق چھین لئے ہیں ۔ ان کو توفیق ہی نہیں کہ مسائل تو دریافت کریں ۔ ن لیگ کی شیر جوان فورس بنانے کے حوالے سے تقریب میں پاپا جونز اور فوج کے سربراہوں کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے ۔
مریم نوازکےپھرعاصم سلیم باجوہ سے سخت سوالات کے کچھ ہی دیر بعد حکومتی وزرا کا بھی سخت ردعمل سامنے آیا۔
One Comment