سپر لیڈ، لاہور۔ میری گرفتاری کےآرڈراوپرسےآئے،ڈی جے بٹ نے رہائی کے بعد سپر لیڈ نیوز سے گفتگو میں ڈھکے چھپے انداز میں پی ٹی آئی پر تنقید بھی کر دی ۔
سپر لیڈ نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں ڈی جے بٹ نے کہا کہ پولیس نے ان کو سوتے ہوئے اٹھا کر گرفتار کرلیا۔ بار بار پوچھنے پر بھی نہیں بتایا گیا کہ گرفتاری کیوں کی جارہی ہے ۔ تھانے لے جا کر بتایا گیا کہ آپ کے پاس غیر قانونی اسلحہ ہے ۔
پولیس کو فوری طور پر لائسنس دکھایا تو بھی کسی نے بات نہیں سنی ۔ ڈی جے بٹ نے کہا کہ ان پر پولیس نےتشدد کیا اور گالیاں نکالی ہیں ۔ اس حکومت سے یہ توقع نہیں تھی ۔
یہ بھی پڑھیے
اصلاحات کہیں نہیں نظر آرہیں ۔ پولیس نے جو ظلم ان پر کیا ہے وہ پچھلی حکومت میں بھی نہیں ہوا تھا۔پچھلی بار گرفتاری پر صرف تشدد کیا گیا تھا اس بار تو تشدد کے ساتھ گالیاں تک دی گئی ہیں۔
اس سے پہلے رہائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈی جے بٹ نے کہا کہ وہ اب بھی عمران خان کے ٹائیگر ہیں مگر سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مزدور آدمی ہیں ۔ جو بھی ساؤنڈ سسٹم لگوانا چاہے لگا دیں گے