لاہور میں مسجد کا مینار گرنے سے امام سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ۔ مناواں کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مسجد زیر تعمیر تھی ۔ واقعے میں نو افرادزخمی بھی ہوئے ۔
لاہور میں زیر تعمیر مسجد کا گنبد گرنے سے حادثہ ہو گیا۔ تعمیراتی کام جاری تھا کہ اچانک مینار نیچے آگرا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں مسجد کے امام بھی شامل ہیں ۔ جو موقع پر دم توڑ گئے ۔ باقی افراد تعمیراتی کام کا معائنہ کر رہے تھے ۔ نو زخمیوں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تر مزدور شامل ہیں ۔ مقامی افراد نے تمام مزدوروں کو ملبے سے نکالا ،جبکہ ریسکیو ٹیم کی آمد پر زخمی مزدوروں کو اسپتال پہنچایا گیا ۔ ہلاک ہونے والوں میں 40 سالہ شریف 40 سالہ ناظم اور 45سالہ ریاض شامل ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔