PAKISTAN

یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑنے کی پیشکش

یوسف رضا گیلانی   کی سینیٹ  اپوزیشن لیڈر  کا عہدہ چھوڑنے کی پیشکش  ۔ پارٹی اجلاس میں کہا کہ اگر پارٹی سمجھتی ہے تو میں ابھی  سیٹ چھوڑنے کو تیار ہوں ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق اتوار کو پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں  پی ڈی  ایم کے شو کاز نوٹس کا معاملہ زیر غور آیا۔ اس موقع پر گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ   میرے لئے عہدہ کوئی معنی نہیں رکھتا، ہم نے جمہوریت کے لیے جانیں اور قربانیاں دیں۔ پیپلز پارٹی پر ایسے الزامات نہیں لگائے جا سکتے جن میں کوئی حقیقت نہ ہو ۔ شرکا نے کہا آپ نے اصولوں کی خاطر وزیراعظم کی کرسی کو ٹھوکر ماردی تھی ۔ اب ایسا فیصلہ نہیں قبول کر سکتے ۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ پیپلز پارٹی کا ہی حق ہے ۔

Related Articles

Back to top button