رضوان کا کمال ، رینکنگ میں لمبی چھلانگ ، ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل

وقت اشاعت :22جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ رضوان کا کمال ، رینکنگ میں لمبی چھلانگ ، ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل  ہو گئے ۔آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی فارمیٹ کی رینکنگ جاری کر دی ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق انگلینڈ سے ٹی ٹوینٹی سیریز ہارنے کے باوجود کرکٹ شائقین کے لئے ایک اچھی خبر آگئی ہے ۔وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں ترقی  کر کے ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل ہو گئے ہیں۔ آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ کے مطابق رضوان ترقی پاتے ہوئے ساتویں نمبر پرآ گئے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔ واضح رہے کہ رضوان نے حالیہ ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا ہے ۔

واپس مرکزی صفحے پر جائیں