ENTERTAINMENT

راج کندرا سے زیادہ شلپاکے فحش فلم سکینڈل میں ملوث ہونے کی خبر کا سب کو انتظار ہے

وقت اشاعت :24جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ راج کندرا سے زیادہ شلپاکے فحش فلم سکینڈل میں ملوث ہونے کی خبر کا سب کو انتظار ہے ،بھارتی صحافی انیل گپتا کی دی سپر لیڈ ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو ،بھارتی رائے عامہ پر روشنی ڈالی۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق آج کل بھارت بھر میں راج کندرا کی فحش فلموں کی پروڈکشن کی خبر زیر بحث ہے ۔ یہ خبر کئی روز ٹاپ ٹرینڈ رہی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتےہوئے بھارتی صحافی انیل گپتا نے بتایا فلم نگری میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی۔ دیکھتے ہی دیکھتے سوالات کی بھرمار ہو گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارتیوں کے رجحانات پر غور کریں تو خبر جاننے والے یقینا راج کندرا میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ۔ ان کے لئے سب سے اہم خبریہ ہوگی کہ شلپا کا بھی نام آئے ۔ بھارت میں شلپا سیٹھی کے پرستاروں کی کمی نہیں ۔

راج کندرا سے تفتیش چل رہی ہے فی الحال شلپا کو پولیس سٹیشن طلب نہیں کیا گیا ۔پولیس کو ان کے اس سکینڈل میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے ۔ بھارتیوں کی بڑی تعداد اس خبر میں اس انداز میں دلچسپی لے رہی ہے کہ اگر شلپا جی بھی ملوث ہوئیں تو کیا ہوگا؟

بھارتی میڈیا بھی راج کندرا سے زیادہ سوالات شلپا کے بارے میں اٹھاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کسی پولیس افسر سے جانکاری لیں تو صحافی کا پہلاسوال ہی یہی ہوتا ہے کہ کیا شلپا کا کوئی ہاتھ ہے ؟ کوئی سراغ ملا کہ شلپا بھی اس سکینڈل میں ملوث ہیں ؟

ماضی میں شلپا اپنے شوہر کے ہمراہ پبلک مقامات پر بولڈ فوٹو شوٹ کر کے تنقید کی زد میں رہ چکی ہیں ۔ فوٹو کریڈٹ:انڈیا ٹوڈے

انل گپتا نے مزید کہا کہ  ہر کوئی یہی جاننا چاہتا ہے کہ شلپا کیسے  لا علم رہ سکتی ہیں ؟ انہوں نے دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کی نمائندہ  کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  جیسے آپ نے بھی پہلا سوال یہی کیا ہے کہ کیا شلپا اپنے شوہر کے ساتھ  مل کر کام کرتی تھیں۔

ممبئی پولیس کا عدالت کو جمع کرائی گئی رپورٹ پبلک  کرنےسے گریز

عدالت نے فحش فلمیں بنانے کے کیس میں مرکزی ملزم راج کندرا کو 23 جولائی تک پولیس کی تحویل میں دیا تھا ۔

جس کے بعد انہیں دوبارہ عدالت پیش کیا گیا۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ جمع کرا دی ہے ۔ رپورٹ میں دیگر خواتین کے بھی نام آرہے ہیں تاہم یہ رپورٹ میڈیا کو جاری نہیں کی گئی ۔ پولیس کے مطابق یہ واضح ہے کہ ابھی تک راج کندرا کی اہلیہ اداکارہ شلپا  کو اس کیس میں طلب نہیں کیا جارہا ۔

45 سالہ راج کندرا سمیت دیگر 11 افراد کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس  کے مطابق راج کندرا دو برس سے فحش فلموں کا کام کررہے تھے۔ ان کے گھر سے فلمیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ کمپیوٹر سرور بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button