دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کراچی۔ عام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں ، کارکن تیار رہیں ، بلاول نے کہا ہے کہ اس حکومت کے وقت سے پہلے جانے کے امکانات روشن ہیں ۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پیپلز پارٹی کے مشاورتی اجلاس کے بعد بلاول نے کہا کہ تبدیلی سرکار کا اصل چہرہ بدترین مہنگائی ہے ۔عام آدمی گھر کا کچن چلانے سے محروم ہے۔ بدترین حکومت نے ہر شے مہنگی کر رکھی ہے ۔ آزاد کشمیر الیکشن میں د ھاندلی ہوئی ہے ۔سب نے دیکھا ان کا وزیر پیسے بانٹ رہا تھا ۔
کراچی کے لوگ جان چکے ہیں ہی ٹی آئی کو بھگانا ہے۔ وقت کم ہے آپس کے اختلافات ختم کریں ۔پیپلز پارٹی نے بڑے بڑوں کا مقابلہ کیا ہے۔ یہ پیپلز پارٹی ہی تھی جس نے ضمنی انتخابات میں عمران خان کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا۔ آئندہ بھی اس ٹولے کو شکست دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیسہ چلنے کے باوجود پیپلز پارٹی نے سیٹیں نکالیں ۔ عمران خان ملک میں تمام مسائل کی جڑ ہیں ۔