پاکستان کا بنگلہ دیش کو وائٹ واش، مگر ٹرافی کیوں نہیں دی گئی ؟

وقت اشاعت :24نومبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، ڈھاکہ ۔ پاکستان کا بنگلہ دیش کو وائٹ واش، مگر ٹرافی کیوں نہیں دی گئی ؟ بنگالی بورڈ نے اس سوال کا جواب دے دیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کو ٹرافی نہ دینے کے معاملے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

 سیریز میں فتح  کےبعد پاکستانی کھلاڑی ٹرافی نہ ملنے پر تذبذب کا شکار تھے ۔ سوشل میڈیا پر بھی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں تاہم اب بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس ابہام کو ختم کر دیا گیا ہے۔

ترجمان بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹی 20 کی ٹرافی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دی جائے گی کیونکہ ٹی 20 سیریز کی فاتح ٹرافی بنگلا دیشی بورڈ کےسربراہ نےدینی ہےجو ابھی دستیاب نہیں۔

ترجمان بی سی بی رابد امام نے کہا کہ بنگلادیش بورڈ اور اسپانسر ادارے کے افراد بائیو سکیور ببل کا حصہ نہیں لہٰذا کورونا پابندیوں کےسبب ٹی20 ٹرافی پاکستانی ٹیم کو نہیں دی۔ اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ  ٹرافی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر ہی ملے گی ۔