WordPress database error: [The MySQL server is running with the --read-only option so it cannot execute this statement]
CREATE TABLE IF NOT EXISTS wp_fzbvq6k2h8_fo_usable_fonts ( id mediumint(9) NOT NULL AUTO_INCREMENT, name varchar(255) NOT NULL, url text DEFAULT NULL, custom int(1) DEFAULT 0, PRIMARY KEY (id) ) DEFAULT CHARACTER SET utf8mb4 COLLATE utf8mb4_unicode_520_ci

WordPress database error: [The MySQL server is running with the --read-only option so it cannot execute this statement]
CREATE TABLE IF NOT EXISTS wp_fzbvq6k2h8_fo_elements ( id mediumint(9) NOT NULL AUTO_INCREMENT, font_id mediumint(9) NOT NULL, important int(1) DEFAULT 0, custom_elements TEXT DEFAULT NULL, PRIMARY KEY (id) ) DEFAULT CHARACTER SET utf8mb4 COLLATE utf8mb4_unicode_520_ci

اعصاب شکن مقابلے کےبعد آسٹریلیا کی جیت ، حسن علی کے کیچ ڈراپ کرنے پر شائقین برہم - thesuperlead.com

اعصاب شکن مقابلے کےبعد آسٹریلیا کی جیت ، حسن علی کے کیچ ڈراپ کرنے پر شائقین برہم

وقت اشاعت :12نومبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، دبئی ۔ اعصاب شکن مقابلے کےبعد  آسٹریلیا  کی جیت ، حسن علی کے کیچ ڈراپ کرنے پر شائقین برہم  ہوگئے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پاکستانی بالرز آخری اوورز میں کینگروز کا راستہ نہ روک سکے ۔میتھیو  اور  مارکس   کے چھکوں نے میچ کا پانسا پلٹ دیا۔ ایک وقت میں میچ پاکستان کے کنٹرول میں دکھائی دیا ۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 177رنز کا ٹارگٹ دیا۔ جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم دباؤ میں دکھائی دی ۔ ابتدائی بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کینگروز سنبھل گئے ۔آخری اوورز میں تباہ بیٹنگ کی وجہ سےمیچ اپنے نام کرلیا ۔ میچ کے انیس ویں اوور میں حسن علی  نے میتھیو ویڈ  کا کیچ گرا کر  پورا میچ گرا دیا۔

  شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر سیدھا کیچ ڈراپ ہونے پر  میتھیو نے اسی اوور میں 3چھکے مار کر میچ پاکستان سے چھین لیا ۔ میچ میں پاکستان کی فیلڈنگ ناقص رہی۔ اہم مواقع پر رن آؤٹ چانس بھی مس کر دیئے ۔ دوسری جانب آسٹریلیا نے بھی تین کیچز ڈراپ کئے ۔ شکست کے بعد بابر اعظم نے شائقین کا شکریہ ادا کیا اور کیچ ڈراپ ہونے کو سیمی فائنل میں شکست  کی وجہ قرار دے دیا۔   سوشل میڈیا پر صارفین نے حسن علی کی خوب کلاس لی اور ان  پر مختلف میمز بنا دیں ۔