اپوزیشن نے حکومتی قانون سازی عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

وقت اشاعت: 18نومبر 2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، اسلام آباد۔ اپوزیشن نے حکومتی قانون سازی عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا،شہباز شریف اور بلاول نے حکمت عملی طے کرلی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق حکومتی بلز کو اپوزیشن نے مسترد کردیا اور پارلیمان میں طریق کار پر سوالات اٹھا دیئے۔ اپوزیشن کے مطابق سپیکر نے ایک مرتبہ پھر جانبداری کا ثبوت دیا۔ رولز کو فالو نہیں کیا۔ قوانین کی رو سے حکومت کو مجموعی طور پر سینیٹ اور قومی اسمبلی میں برتری ثابت کرنا تھی مگراس کے بجائے حاضر ارکان کی ووٹنگ ہوئی  جو رولز کی خلاف ورزی ہے ۔ اس موقع پر اپوزیشن ارکان اور سپیکر میں تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔بل پیش ہونے کے بعد اپوزیشن نےو اک آؤٹ کر دیا۔