دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ۔ اسلام آباد میں روسی خاتون کی انوکھی انٹری ، واپس جانےسے انکار ، ڈی پورٹ کی تیاریاں ، روسی سفارتخانے سے رابطہ کرلیا گیا۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق اسلام آباد میں روسی خاتون کے ڈپلومیٹک انکلیو میں گھسنے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی ہے ۔ تحقیقات کے مطابق یہ خاتون اپنے پاکستانی دوست سے ملنے ملتان آئی تھیں ۔ ان کا دوست غائب ہوگیا جس پر انہوں نے خود کشی کی بھی کوشش کی ۔
بعد ازاں خاتون کو تحویل میں لے کر اسلام آباد منتقل کردیا گیا جہاں روسی سفارتخانے نے انہیں وطن واپس بھیجنے کے لئے ایک ہوٹل میں ٹھہرایا ۔ پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون وہاں سے بھاگ نکلیں اور کہاہے کہ وہ پاکستان گھومنا چاہتی ہیں واپس نہیں جانا چاہتیں ۔ ذرائع کے مطابق خاتون کا ویزہ منسوخ کیاجارہا ہے اگلی دستیاب فلائیٹ سے انہیں روس واپس روانہ کردیا جائے گا۔