اسلام آباد یونائیٹڈ میچ ہار گیا مگر شاداب خان  نے دل جیت لئے

وقت اشاعت :2فروری2022

دی سپرلیڈڈاٹ کام ، کراچی ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ میچ ہار گیا مگر شاداب خان  نے دل جیت لئے ، اسلام آباد کی زبردست مزاحمت سے شائقین خوش ہو گئے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق نیشنل سٹیڈیم میں  منگل کے روز چھکوں کی برسات دیکھنےمیں آئی ۔  ملتان سلطانز اور  اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہائی سکورنگ میچ  شائقین نے بے حد پسند کیا۔ سنسنی خیز مراحل کے بعد جیت ملتان کی ہوئی ۔سلطانز نے  پہلے کھیلتے ہوئے  پی ایس ایل سیون کا217رنز کا  سب سے بڑا ٹوٹل بنا دیا۔  ٹم ڈیوڈ نے  71رنز کی اننگز کھیلی۔انہوں نے اپنی اننگز میں 6بلندوبالا چھکے  لگائے جبکہ چھ ہی چوکے مارے ۔  روسو نے بھی برق رفتار 67 رنز کی اننگز کھیلی۔جواب میں ٹیم  یونائیٹڈ کی زبردست مزاحمت دیکھنےمیں آئی ۔  شاداب خان   اکیلے ہی ڈٹے رہے ۔انہوں نے  42 گیندوں 91رنز بنائے ۔ شاداب کی اننگز 9چھکوں پر مشتمل تھی ۔

آخری اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 197رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق شاداب کی لاجواب فائٹ سے میچ میں جان ڈل گئی ۔ اگر دوسرے اینڈ سے کوئی بلے باز ان کا ساتھ دیتا تو میچ یقینی طور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا تھا۔