سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ دونوں ہی کسی اور کو دل دے بیٹھے تھے ۔ پندرہ سال بعد علیحدگی کے اعلان پر مداح حیران ، نئے حقائق بھی سامنے آگئے ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ نے اپنی شادی باہمی رضا مندی سے ختم کر دی ۔ دونوں مل کر اپنے بیٹے کی پرورش کریں گے ۔ دونوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شادی کے خوبصورت 15 سال ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔اب ہم ایک نئی زندگی کا آغاز چاہتے ہیں لیکن اس میں ہم میاں بیوی نہیں ہوں گے ۔ دونوں کے مشترکہ منصوبے ایک ساتھ ہی چلیں گے اور قانونی طور پر اگر جہاں تقسیم کی ضرورت ہوئی کی جائے گی ۔ دونوں نے ہی اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے ۔ یاد رہے کہ عامر خان اور کرن راؤ کی شادی 2005 میں ہوئی تھی ۔ ان کے بیٹے کا آزاد ہے ۔
کوئی اختلافات نہیں تو اچانک طلاق کیوں ؟
بھارتی جریدے ہندو ٹائمز کے ایک آرٹیکل کے مطابق عامر خان کا یقینی طور پر اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ معاشقہ چل رہاہے جو کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ۔ دونوں میں دوستی فلم ٹھگز آف ہندوستان کی شوٹنگ کے دوران ہوئی ۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ دوستی محبت میں بدل گئی ۔رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں کہ دونوں شادی کریں گے یانہیں ۔ اسی جریدے نے کرن راؤ کے حوالے سے بھی دعویٰ کیا ہے کہ وہ بھی ایک بزنس مین سے تعلقات رکھتی ہیں ۔ اسی وجہ سے عامر اور کرن نے شادی باہمی رضا مندی اور خواہشات کے احترام میں ختم کی تاکہ دونوں مرضی کے مطابق نئی زندگی گزار سکیں ۔