اسلام آباد میں مدرسے کے قاری کی جانب سے تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ اسلام آباد میں مدرسے  کے قاری کی جانب سے  تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، ملزم نے بچے پر تشدد کیا اور خود فرار ہوگیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ملک کے مدارس میں زیادتی اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ حالیہ واقعہ اسلام آباد کے مدرسے میں پیش آیا ہے جہاں قاری عبد اللہ نے بچے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بچے کو موٹر سائیکل کے وائر لاک سے مارا جس سے اس کے جسم میں نیل پڑ گئے۔ بچے کو ہسپتال لے جانا پڑا جہاں اس کو طبی امداد دی گئی ۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بچہ قاری کا بھتیجا تھا ۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا ۔ پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش  میں چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں ۔