BREAKINGPAKISTAN

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد دینے کے بہانے  بلا کر خاتون سے اجتماعی زیادتی

وقت اشاعت :31دسمبر2023

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، سرگودھا۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد دینے کے بہانے  بلا کر خاتون سے اجتماعی زیادتی ، واقعہ سرگودھا کے نواحی علاقے چک 126میں پیش آیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق مہر کالونی سرگودھا کی رہائش زاہدہ پروین کو ملزمان نے موبائل نمبر پر کال کرکے خوشخبری دی کہ آپ کا نام بے نظیر انکم سپورٹ میں شامل ہوگیا ہے آپ اپنی امدادی  رقم لینے کے لئے چک 126 جنوبی سنٹر پر پہنچ  جائیں ۔ پینتیس سالہ  خاتون ملزمان کے بتائے گئے پتہ پر پہنچی تو  وہاں پر موجود تین اوباشوں نے اسے پہاڑی ٹیلے پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ بھی پڑھیے

اجتماعی زیادتی کے دوران تیسرا شخص پہرا دیتا رہا۔ بعد میں ملزمان خاتون کو وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔  تھانہ سلانوالی پولیس کے مطابق 35 سالہ زاہدہ پروین طلاق یافتہ ہے ۔ اس کی مدعیت میں تین ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ خاتون کا میڈیکل کرانے کے بعد ملزموں کی گرفتاری کے  لئے چھاپے مارےجارہے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ملزموں کو جدید ذرائع سے موبائل فون کی مدد سے ٹریس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے ۔ ابتدائی تفتیش میں چند اہم شواہد ہاتھ لگے ہیں ۔ خاتون کی میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد کوئی حتمی رائے دی جا سکے گی ۔

علاقے میں جرائم کی شرح زیادہ ہے :پولیس

دوسری جانب یہ بھی اہم پہلو سامنے آیا ہے کہ اسی علاقے کی ایک اور خاتون کو ایک ماہ قبل زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ گینگ ریپ کے ملزموں میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرا پولیس کی پہنچ سے دور ہے ۔ دی سپرلیڈڈاٹ کام کے نمائندے سے گفتگو کےد وران ایس ایچ او نے بتایا کہ اس علاقے میں جرائم کی شرح زیادہ ہے مگر پولیس کو کئی وارداتوں میں مطلوب ملزموں کو گرفتار کرنے میں کامیابی ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد دینے کے بہانے  بلا کر خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ افسوسناک ہے۔

Related Articles

Back to top button