SUPER LEADS

عمران اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے ، شہبازشریف

  شہباز شریف  نے کہا  عمران خان اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے ۔ حکومت کسی بھی  ملکی معاملات کو سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہے ۔

 بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا حالات ٹھیک کرنا  سلیکٹڈ حکومت کے بس کی بات نہیں۔

حکمرانوں کا مزید رہنا ملک کے لئے بہت خطرناک ہے ۔شہبازشریف نے ملک میں مہنگائی کا تذکرہ کرتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کی ۔ انہوں نے مزید کہا  ایسی معاشی تباہی کی ستر سال میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔

پچاس لاکھ   گھر اور ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں ؟غریب عوام  آج روٹی کو ترس رہے ہیں ۔  اس حکومت نے عوا م کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے ۔ شہبازشریف نے کہا کورونا کے باعث دنیا میں قیمتیں نیچے آئیں لیکن پاکستان

میں دوگنا ہو گئیں ۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف  نے نیب کی کارروائی پر پھر تحفظات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اسے انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے اسے پھر نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نام دیا۔

Related Articles

Back to top button