سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ کورونا کی گھمبیر صورتحال ، پاکستان کی بھارت کو مدد کی پیشکش،پاکستانی دفتر خارجہ کےمطابق بھارت کووینٹی لیٹرز بھی دیئے جا سکتے ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان بھارت کو ڈیجیٹل ایکسرے مشینیں ، حفاظتی لباس اور دیگر آلات فراہم کرنے کوتیار ہے ۔ اقدام حالیہ وبائی صورتحال میں بھارتی عوام کیساتھ بطوراظہاریکجہتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی بھارتی عوام سے اظہار یکجہتی کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی شہری کورونا کی خطرناک لہر سے نمٹ رہے ہیں۔ہمسایہ ملک اوردنیا بھرمیں کورونامتاثرین کیلئےدعاگوہیں۔مل کرانسانیت کودرپیش عالمی چیلنج کامقابلہ کرناہوگا۔ بھارتیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے "پاکستان سٹینڈ ود انڈیا” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا۔