PAKISTAN

سرگودھا کے علاقے اجنالہ میں غیرت کے نام پر لڑکی قتل

وقت اشاعت :11جون2021

نمائندہ خصوصی،سپر لیڈ نیوز، سرگودھا، سرگودھا کے علاقے  اجنالہ  میں غیرت کے نام  پر لڑکی قتل ، حسن نے  بدکرداری کا الزام لگا کر 18 سالہ بہن بتول کو فائرنگ کرکے ابدی نیند سلایا۔

سپر لیڈ نیوزکے مطابق سرگودھا کے علاقے اجنالہ میں غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ بھائی نے بہن کو مارنے کے بعد گھر سے سامان سمیٹا اور تسلی سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو اپنی بہن کے کردارپر شک تھا۔ موبائل فون کے استعمال سے کئی مرتبہ منع بھی کرتا رہا۔ جمعرات کے روز بھی گھر میں جھگڑا ہوا جس کے بعد ملزم نے طیش میں آکر فائرکھول دیا۔ واقعہ کا  مقدمہ درج کر کے  ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ محلے داروں کے مطابق گھر میں اکثرجھگڑا رہتا تھا۔ پہلے بھی مار کٹائی کا شور سنا تھا ۔ مقتولہ بتول ایف ایس سی کی طالبہ تھی اور مقامی گورنمنٹ کالج میں زیر تعلیم تھی ۔

Related Articles

Back to top button