دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کراچی ۔ معاشرے میں بڑھتی بے چینی ، کچرے کا ایک بیگ گھر کے آگے پھینکنے پر 20سالہ لڑکی قتل، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق کراچی میں عدم برداشت کا ایک اور دردناک واقعہ سامنے آگیا۔ نیو کراچی میں بیس سالہ لڑکی کو پڑوسی نے کچرا پھینکنے کے جھگڑے پر چھریوں کے وار سے قتل کردیا۔مقتولہ صبا خاندان کی واحد کفیل تھی۔
وقوعہ کے روز مقتولہ صبا سٹی کورٹ جارہی تھی جہاں حملہ آور نے اس تعاقب کیا اور موقع ملتے ہی چھریوں کے وار کر دیئے جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔ پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قتل مقتولہ کے پڑوسی غضنفر نے کیا ہے جو نشے کا عادی بھی ہے ۔ مقتولہ اور ملزم کے اہلخانہ میں کچرا پھینکنے پر چند روز قبل جھگڑا ہوا تھا تاہم ملزم نے رنجش رکھی اور موقع ملتے ہی اسے قتل کر دیا۔
مقتولہ کی بہن ثمینہ نے بتایا کہ صبا کنبے کی واحد کفیل تھی ، انکے والد اسلم کو بھی 3 سال پہلے قتل کردیا گیا تھا