BREAKING

اسلام آباد میں 13سالہ بچے کی مبینہ خود کشی کا ڈراپ سین ، مدرسے کا قاری قاتل نکلا، مقدمہ درج

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ اسلام آباد میں 13سالہ بچے کی مبینہ خود کشی کا ڈراپ سین ، مدرسے کا قاری قاتل نکلا، مقدمہ درج  کرلیا گیا۔

سپر لیڈ نیوز  کے مطابق اسلام آباد تھانہ سہالہ کے علاقے میں مدرسے  کا قاری جلاد بن گیا۔ تیرہ سالہ بچے کو مار ڈالا۔ سہالہ پولیس نے کم سن بچے حبیب کے چچا کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔لواحقین کے مطابق حبیب مدرسے میں زیر تعلیم تھا۔ قاری وقار نے پہلے اطلاع دی کہ بچے کی طبیعت خراب ہے آپ اسے لے جائیں ۔ پھر کچھ دیر بعد فون کیا کہ بچہ فوت ہو گیا ہے ۔ اہل خانہ نے فوری پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس کے پہنچنے سے پہلے قاری وقار نے لاش کو جگہ  سے ہٹا کر شواہد مٹانے کی کوشش کی ۔ شک پڑنے پر اہل خانہ نے قاری کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے سبق یاد نہ کرنے کی پاداش میں تشدد کیا جس سے بچے کی موت واقع ہو گئی ۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

Back to top button