دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کراچی ۔ یہ خان صاحب کی پہلی اور آخری حکومت ہے ،بلاول بھٹو نے کارکنوں سے خطاب میں پھر حکومت کو کڑی تنقید کانشانہ بنایا۔
دی سپرلیڈڈاٹ کام کے مطابق بلاول نے کہا کہ یہ حکومت جائے گی اور پھر کبھی واپس نہیں آئے گی ۔ عمران خان نے تین سالہ تباہی کا جشن منایا۔ ان کی حکومت کی تین سالہ کارکردگی صرف غربت اور مہنگائی ہے ۔اس ناجائز، نالائق حکومت کا مقابلہ کرنے کیلئےآپ کو ایک بار پھر تیاری کرنا ہو گی۔ حکومت ہر جگہ ناکام ہے۔ کوئی بھی ان سے خوش نہیں ۔ اگر کوئی جماعت اپوزیشن کر سکتی ہے اور سلیکٹڈ کا مقابلہ کر سکتی ہے تو وہ پیپلز پارٹی ہے۔ہم نے پہلے بھی آمروں کامقابلہ کیا۔ جب بھی غیر جمہوری اور سلیکٹڈ حکومت آتی ہے تو عوام کا خون چوستی ہے۔ یہ حکومت عوام پر ہر طرف سے حملہ آور ہو رہی ہے ۔ جیسے مشرف اور ضیا کے دور میں ہوا اب بھی ویسا ہی ہو رہاہے ۔