دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، اسلام آباد ۔تحریک عدم اعتماد کے نمبرز پورے ہیں ، بسم اللہ کریں ۔۔ آصف زرداری کا مولانا فضل الرحمان کو مشورہ ، اہم ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پر کھل کر بات ہوئی ۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کی اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے نمبر گیم پر مشاورت ہوئی ہے ۔ اس موقع پر آصف زرداری نے کہا حکومتی اتحادی رابطے میں ہیں ۔ نمبر گیم پوری ہے تحریک عدم اعتماد کے لئے فائنل راؤنڈ شروع کرنا ہوگا۔انہوں نے پی ڈی ایم کے سربراہ کو کہا کہ آپ بھی جلد باقی جماعتوں سے مشاورت مکمل کرلیں ۔ اس موقع پر مولانا نے کہا ہماری تیاری مکمل ہے ، قوم کو جلد سرپرائز دیں گے ۔ عوام کی امیدیں اپوزیشن سے ہی ہیں ۔ انہیں مایوس نہیں کریں گے ۔ مہنگائی نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے ہم ہی اس حوالے سے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے شہباز شریف بھی متحرک ہیں اور جہانگیر ترین سے حمایت مانگ چکے ہیں ۔