افغانستان میں بھی اقلیتوں پر حملے بڑھ گئے، کابل میں گورودوارے کے قریب دھماکے ، 3ہلاک درجنوں زخمی

وقت اشاعت :18جون2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، کابل ۔ افغانستان میں بھی اقلیتوں پر حملے بڑھ گئے، کابل میں گورودوارے کے قریب دھماکے ، 3ہلاک درجنوں زخمی ہو گئے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق  افغانستان  کی فضاایک بارپھر دھماکوں سےگونج اٹھی۔کابل میں  سکھوں کی عبادت گاہ کے قریب 2 دھماکے ہوئے جن میں تین افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ۔ دھماکوں  سے عبادت گاہ  کوبھی شدید  نقصان پہنچاہے۔ریسکیوآپریشن کےدوران ایک  جنگجو بھی ماراگیا ہے۔

طالبان حکومت کی وزارتِ داخلہ   کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہےکہ  حملہ آوروں نےگرنیڈدھماکے کیے۔تمام حملہ آور مارےگئے ہیں تاہم حملہ آوروں کی تعداد کےحوالےسے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ۔ ادھرافغانستان کےصوبہ ہلمند میں  بھی دھماکہ ہواہے۔جس کےنتیجے میں 4افراد ہلاک ہو گئے ۔ اس سے پہلے بھی کابل میں ایک سکھ کی کلنگ  کا واقعہ سامنے آیا جس کی کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ۔