شہباز شریف کا عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ ، عدالت نے دونوں کو طلب کرلیا

وقت اشاعت :23 ستمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ شہباز شریف کا عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ ، عدالت نے دونوں کو طلب کرلیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  شہبازشریف نے ہتک عزت کے دعوے میں مؤقف اختیار کر رکھا ہے کہ  عمران خان نے پانامالیکس پر خاموش رہنے کے لیے رقم کی پیشکش ہونے کا بے بنیاد الزام لگایا، عمران خان کے الزام  سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے ۔

 لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج نے  شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کے  طلبی کا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کیس   منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے آئندہ مختصر تواریخ دی جائیں گی ۔ شہباز شریف اور عمران خان 6 اکتوبر کو وکلا کے ہمراہ پیش ہوں اور موقف سے آگاہ کریں ۔