روس کی افواج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کا محاصرہ کرلیا ، بائیڈن کا فوجیں بھیجنے سے پھر انکار

وقت اشاعت :13مارچ2022

دی سپر لیڈڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ روس کی افواج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کا محاصرہ کرلیا ، بائیڈن کا فوجیں بھیجنے سے پھر انکار سامنے آگیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق روسی افواج کی جانب سے یوکرین میں پیش قدمی جاری ہے ۔ فورسز نے کیف کا محاصرہ کرلیا۔ سپلائی لائن کو ٹارگٹ کرلیا۔ کیف کے مضافات میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں ۔ خارکیف،  مریوپل ،میکولائیو اور سومی بھی محاصرے میں ہیں اور ان شہروں کو بجلی پانی اور خوراک کی فراہمی بند ہے ۔  روسی فوج نے ملیتوپول کے میئر کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا  ہے ۔ ج

ھڑپوں کی وجہ سے مختلف شہروں میں خوراک کی قلت پیدا ہو رہی ہے ۔ ادھرامریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر یوکرین کی حمایت کے لئے فوج بھجوانے سے انکار کردیا۔

صدر بائیڈن نے واضح کیا کہ اگر نیٹو نے مداخلت کی تو تیسری عالمی جنگ چھڑ جائے گی ۔ روس کو معاشی لحاظ سے مفلوج کرنا ہوگا۔

دوسری جانب  جرمنی اور فرانس کے سربراہوں نے پیوٹن کے ساتھ کانفرنس کال میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا جسے ماسکو نے مسترد کردیا ۔ یوکرین کے ہمسایہ ملکوں نے بھی یوکرین کے المیہ پر آنکھیں پھیرنا شروع کر دیں ۔  25 لاکھ مہاجرین کی آمد کے بعد مزید مہاجرین کے بوجھ کو ناقابل برداشت قرار دینا شروع کردیا ۔