افغان جنگ کی کوریج کرنے والے ایوارڈ یافتہ بھارتی صحافی دانش صدیقی طالبان کی گولیوں کا نشانہ بن گئے

وقت اشاعت :17جولائی2021

دی سپر لیڈڈاٹ کام، واشنگٹن ڈی سی ۔افغان جنگ کی کوریج کرنے والے ایوارڈ یافتہ بھارتی صحافی دانش صدیقی طالبان کی گولیوں کا نشانہ بن گئے  

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق رائٹرز کےمشہور فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی سپن بولدک میں دوران کوریج ہلاک ہوئے ۔ وہ سپن بولدک کے بازار میں تاجروں سے گفتگو کر رہے تھے کہ طالبان نے حملہ کردیا۔ اس حملے میں ان کے ساتھ ایک افغان اہلکار بھی ہلاک ہوئے ۔ دانش صدیقی کا تعلق بھارت سے تھا ۔ وہ افغان امور کے ماہر مانے جاتے تھے ۔

رائٹرز نے اپنے سٹاف ممبر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق دانش ایک بہترین انسان تھے ۔ وہ پروفیشنل تھے اور کام کے لئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار رہتے تھے ۔ دانش کے کاموں میں سے سب سے بڑا کارنامہ روہنگیا مسلمانوں کی کوریج تھی ۔ انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کےایک کیمپ میں فوٹو گرافی کر کے فیچر فوٹو گرافی کا عالمی پلٹزر ایوارڈ 2018جیتا تھا۔